5 سیکنڈز از Mel Robbins [کتاب خلاصہ]

Mel Robbins مشہور وی لاگر، بلاگر، سپیکر اور کاروباری شخصیت ہیں، Mel Robbinsکی کتاب  The 5 Second Rule پچھلے سال 2017ء میں منظر عام پر آئی اور اس نے کافی لوگوں کو متاثر کیا۔ اس کتاب میں مصنفہ نے ایک فارمولا دیا ہے جس کے تحت آپ اپنی زندگی اور کام میں بہتری لا سکتے ہیں۔ یہ کتاب اعتماد (Confidence)، ٹال مٹول کی عادت سے نجات (Procrastination)، ڈر اور بے یقینی کا خاتمہ، پریشانیوں سے نجات اور خوشی کو حاصل کرنے کے متعلق ہے۔ اس کتاب سے جو کچھ میں نے سیکھا وہ پیشِ خدمت ہے۔

جب بھی آپ کسی کام کے کرنے کا ارادہ کر لیں تو پھر سستی سے کام نہ لیں، بس دل میں پانچ، چار، تین، دو اور ایک گنیں اور ایک پر وہ کام شروع کر دیں۔ اس طریقے سے آپ ٹال مٹول کی عادت سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ 5 سیکنڈز(The 5 Second Rule) کو ایک ٹول کی طرح استعمال کریں اور اپنے تمام فیصلے اسی کی مدد سے کریں، کوئی بھی کام ہو وہ یا تو کرنا ہے یا پھر نہیں کرنا، اگر مگر آج کل کرنا چھوڑ دیں۔ 5 سیکنڈز کے اندر اندر فیصلہ کریں کہ کام کرنا ہے یا نہیں اور اگر کرنا ہے تو پھر شروع کر دیں۔ ہمیں زندگی میں اکثر کوئی بھی کام کرنے کے لیے ایک دھکے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ٹول (The 5 Second Rule) دھکے کا کام کر سکتا ہے۔

ہر شخص بھلے وہ اپنے آپ کو کتنا ہی بزدل خیال کرے، اس کے اندر ایک بہادر آدمی کہیں نہ کہیں چھپا ہوتا ہے، ویسا ہی بہادر شخص جیسا کہ روزا پارکس اور مارٹن لوتھر کنگ کے اندر تھا۔ اگر ہم 5 سیکنڈز کے اصول کو ایسے مواقعوں پر استعمال کریں جہاں کھڑا ہونا، ڈٹ جانا ضروری ہو اور ہمارے اندر کی بزدلی ہمیں روک رہی ہو تو یہ ٹول(The 5 Second Rule) ہمارا بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ بس ایک دفعہ ہمت کریں، 5سیکنڈز تک گنیں اور کھڑے ہو جائیں،ایک دفعہ آپ کھڑے ہو گئے تو پھر آگے کے معاملات خود بخود آسان ہونا شروع ہو جائیں گے۔ روزا پارک ایک تنہائی پسند (Introvert) خاتون تھی اور مارٹن لوتھر کنگ کو بھی اپنے اوپر کئی طرح کے شکوک وشبہات تھے وہ کوئی غیرمعمولی انسان نہیں تھے، بس انہوں نے ایک فیصلہ کیا، اپنے ڈر سے نجات حاصل کی اور ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

ہم زندگی میں اکثر صحیح وقت کا انتظار کرتے رہتے ہیں اور اسی انتظار میں اپنی ساری زندگی بِتا دیتے ہیں۔ اگر آپ کا کوئی بھی خواب، کوئی بھی ہدف (Goal) ہے تو جان لیجیے کہ اس کے حصول کا بہترین وقت، یہی وقت ہے۔ ایسا وقت کبھی نہیں آئے گا جب سب کچھ بہترین (Perfect) ہو گا، بس جو ہے، جیسا ہے، جو وسائل (Resources)  دستیاب ہیں، جتنا وقت میسر ہے، جتنی کوشش ممکن ہے انہیں کے ساتھ اپنے خوابوں کا پیچھا کیجیے اور کچھ کر دکھائیے۔

یہ بھی پڑھیں :   لکھنے لکھانے کی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن پیسے کمائیں

ہم انسان جذبات رکھنے والی مشینیں ہیں، اگرچہ ہمارے اندر دماغ بھی ہے لیکن ہم اس کا استعمال بہت  کم کرتے ہیں۔ ہمارے اندر بے شمار طرح کے جذبات پائے جاتے ہیں، یہ جذبے منفی اور مثبت دونوں طرح کے ہو سکتے ہیں۔ منفی جذبوں سے نہ گھبرائیے بس یہ کیجیے کہ ان منفی جذبوں ڈر، خوف اور پریشانیوں کو اپنے خوابوں کے راستے میں روڑے نہ اٹکانے دیں، (The 5 Second Rule) سے مدد لیں اور وہ فیصلہ کریں جو کہ آپ کو آپ کے خوابوں اور اہداف (Goals) کے قریب تر کر دے۔

کوئی بھی کام جو آپ مکمل کرنا چاہتے ہیں اس کو مکمل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس پر فوراً سے پہلے کام شروع کر دیں، سوچ بچار اور منصوبہ بندی اگرچہ کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے لیکن اکثر اوقات ہم اس کے اندر اتنا الجھ جاتے ہیں کہ بس یہی کرتے رہ جاتے ہیں اور کبھی کام شروع نہیں کر پاتے۔  کسی بھی کام (Project) میں سب سے مشکل مرحلہ “شروع کرنا” ہوتا ہے، 5 سیکنڈز (The 5 Second Rule) ٹال مٹول اور سستی ختم کرنے اور پراجیکٹ کے شروع کرنے میں آپ کا بہترین مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ جب بھی ٹال مٹول کسی پراجیکٹ کے راستے میں آڑے آئے، 5 تک گنیں اور کام شروع کر دیں، یاد رکھیں کام کو شروع کرنے کے بعد اس کے متعلق منصوبہ بندی آرام سے ہو سکتی ہے لیکن اگر آپ نے اپنی تمام عمر بھی منصوبہ بندی کو دے دی تو وہ کام مکمل نہیں ہو گا جب تک کہ آپ اس کو شروع نہیں کریں گے۔

ایک تحقیق کے مطابق بڑھاپے میں اکثر افراد کا یہ خیال ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں خواہ مخواہ کی پریشانیاں پال کر اپنا بہت سا قیمتی وقت ضائع کیا۔ زندگی پریشانیوں میں ضائع کیے جانے والی شے نہیں، تو پھر آپ کو جب بھی ایسی پریشانیاں ستائیں جو کہ آپ کے قابو (Control)  میں نہ ہوں تو (The 5 Second Rule) کو استعمال میں لائیں اور ان غیر ضروری پریشانیوں سے نجات حاصل کریں۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: !!معذرت، کاپی کی اجازت نہیں