Gravit Designer ۔ مفت ویکٹر ڈیزائن سافٹ ویئر

اگر آپ ایک گرافک یا ویب ڈیزائنر ہیں تو ایڈوب کے مختلف سافٹ ویئر سے یقیناً آپ کا واسطہ پڑا ہو گا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایڈوب کے سافٹ ویئر چاہے وہ فوٹوشاپ ہو یا پھر السٹریٹر یا پھر کوئی اور سافٹ ویئر، اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں۔ جن دنوں میں ونڈو آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتا تھا، ایڈوب فوٹوشاپ اور السٹریٹر سے میرا آئے روز واسطہ پڑتا تھا۔ ویکٹر ڈیزائنز کے لیے السٹریٹر اور ویب ڈیزائن اور دیگر چھوٹے موٹے دیزائنزکے کام کے لیے فوٹوشاپ میرے استعمال میں رہتے تھے۔ ایک مدت تک ان سافٹ ویئر کو چوری (کریک) کر کے استعمال کرنے کے بعد جب قدرت نے شعور بخشا اور میں ونڈو چھوڑ لینکس پر منتقل ہو گیا تو یہاں میں ایک ایسے سافٹ ویئر کی تلاش میں تھا جو مختلف نوعیت کے ڈیزائنز بھلے وہ گرافک سے متعلق ہوں یا پھر ویب سے، آسانی اور سہولت کے ساتھ بنا سکوں۔ لینکس آپریٹنگ سسٹم کے اندر اگرچہ انک سکیپ جیسا شاندار ویکٹر ڈیزائن سافٹ ویئر دستیاب ہے لیکن وہ السٹریٹر یا فوٹو شاپ کی طرح User Friendly نہیں ہے۔ بالاآخر میری تلاش گریوٹ ڈیزائنر پر ختم ہوئی۔

 گریوٹ ڈیزائنر ایک مفت، ویکٹر ڈیزائن سافٹ ویئر ہے جس کی مدد سے آپ ویب سائیٹس، ایپس، لوگو، ویکٹر ڈیزائنز، سوشل میڈیا کورز اور دیگر ہر قسم کے پروفیشنل ڈیزائن آسانی اور سہولت کے ساتھ تیار کر سکتے ہیں۔یہ ونڈو، لینکس اور میک کے ساتھ ساتھ ویب پر آن لائن استعمال کے لیے بھی دستیاب ہے۔ گریوٹ ڈیزائنز کی Welcome Screen پر بہت سی مفت ٹیمپلیٹس بھی مہیا کی جاتی ہیں جن کی مدد سے ڈیزائننگ اور بھی آسان ہو جاتی ہے۔ گریوٹ ڈیزائن میں تیار کردہ ڈیزائن آپ اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ مفت گریوٹ کلاؤڈ میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں اور پھر کسی بھی کمپیوٹر پر گریوٹ کے ویب ورژن کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

گریوٹ ڈیزائنر کا انٹرفیس سادہ اور پروفیشنل ہے، آپ جب پہلی دفعہ اس پروگرام کو چلاتے ہیں تو بالکل بھی ایسا نہیں لگتا کہ یہاں پر ڈھیروں ڈھیر آپشن ہیں اور اس پروگرام کو سیکھنے میں مہینوں لگیں گے۔ اگر آپ نے میک او ایس کے لیے دستیاب مشہور ویب ڈیزائن سافٹ ویئر Sketch  استعمال کیا ہے تو گریوٹ کا انٹرفیس آپ کو بالکلSketch جیسا ہی لگے گا۔ فوٹوشاپ کے یوزرز بھی اس کو لیئر اور دیگر بہت سے مانوس ناموں کی وجہ سے اجنبی پروگرام نہیں سمجھیں گے۔ اس کا انٹرفیس اگرچہ سادہ ہے لیکن تمام پروفیشنل نوعیت کا ڈیزائن ورک اس کی مدد سے باآسانی کیا جا سکتا ہے۔اس پروگرام کے اندر یوزر کو بہت سی Shapes ، السٹریشن اور آئی کونز بھی مفت مہیا کیے جاتے ہیں۔ ہر ویکٹر ڈیزائن سافٹ ویئر کی طرح یہاں بھی آپ کو پین ٹول مہیا کیا جاتا ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی طرح کا ویکٹر ڈیزائنز باآسانی بنا سکتے ہیں۔اگر آپ ویب ڈیزائنر ہیں تو گریوٹ کے اندر موجود گوگل فونٹس آپ کے لیے کافی آسانی پیدا کریں گے۔ آپ کو علیحدہ سے گوگل فونٹس ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کوئی بھی گوگل فونٹ اس ٹول کی مدد سے اپنے ڈیزائن میں استعمال کر سکتے ہیں۔  فوٹو شاپ میں موجو Layer Styles یہاں آپ کو Effects کے نام سے ملیں گے جو کئی موقعوں پر Layer Styles سے بہتر نتیجہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :   لینکس منٹ کی مکمل کسٹمائزیشن ۔ اردو زبان میں

گریوٹ ایک Powerful ، پروفیشنل ، آسان اور مفت دستیاب سافٹ ویئر ہے  جس میں آئے روز نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔ اگر آپ کا تعلق ڈیزائن کے شعبے سے ہے اور آپ ایڈوب کے مہنگے سافٹ ویئر نہیں خرید سکتے اور چوری (کریک) کی لعنت سے چھٹکارا بھی چاہتے ہیں تو ایک دفعہ گریوٹ ڈیزائنر ضرور استعمال کریں۔ آپ اس کی کارکردگی سے یقیناً مطمئن ہوں گے۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: !!معذرت، کاپی کی اجازت نہیں