لینکس منٹ انسٹالیشن ۔ مکمل گائیڈ اردو زبان میں

آج سے کچھ دن قبل میں نے مبتدی حضرات کے لیے لینکس کی بہترین ڈسٹروز کا ذکر کیا تھا۔ اگرچہ وہ پانچ کی پانچ ڈسٹروز ہی بہترین ہیں لیکن اگر ان میں سے کوئی ایک ڈسٹرو مجھے منتخب کرنے کو کہا جائے تو میرا انتخاب لینکس منٹ ہو گا۔ لینکس منٹ Ubuntu Based ڈسٹرو ہے جو کہ دِکھنے میں خوبصورت اور استعمال میں انتہائی آسان ہے۔ وہ افراد جو چوری کی ونڈو کو چھوڑ کر لینکس پر منتقل ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے لینکس منٹ ایک بہترین انتخاب ہے۔

لینکس منٹ کی انسٹالیشن بہت آسان ہے، اگر آپ نے پہلے کبھی اوبنٹو لینکس انسٹال کی ہے تو لینکس منٹ آپ کے لیے انسٹال کرنا بالکل بھی مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ لینکس منٹ اوبنٹو ہی کی طرح انسٹال ہوتی ہے۔ اس ڈسٹرو کے اپنے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ پر انسٹال کرنے کے لیے آپ اس کی آئی ایس او فائل لینکس منٹ کی آفیشل ویب سائیٹ سے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ یہ ایک سے زائد ڈیسکٹاپ انوائرمنٹ میں دستیاب ہے۔ اگر آپ لینکس پہلی دفعہ استعمال کر رہے ہیں تو میں آپ کو Cinamon ڈیسک ٹاپ تجویز کروں گا۔

آئی ایس او فائل کی ڈاؤنلوڈنگ کے بعد آپ کو لینکس منٹ کی لائیو یو ایس بی بنانی ہو گی، جس کے لیے کئی ٹولز دستیاب ہیں۔  اگر آپ ونڈو استعمال کر رہے ہیں تو Yumi اس مقصد کے لیے ایک بہترین ٹول ہے۔ لینکس، میک اور ونڈو تمام آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب Unetbootin اور Etcher بھی اس مقصد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔ آئی ایس او فائل، Image Burner سافٹ ویئر کے علاوہ آپ کو کم از کم 4 جی بی کی یو ایس بی بھی چاہیے ہو گی جس کو آپ لائیو یو ایس بھی میں منتقل کر کے اس کی مدد سے لینکس منٹ کو انسٹال کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :   لینکس کے اندر یو ایس بی کو فارمیٹ کیسے کریں؟

آئی ایس او فائل اور سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد آپ کو لائیو یو ایس بی کیسے بنانی ہے اور لینکس منٹ کو کمپیوٹر میں کیسے انسٹال کرنا ہے اس کے لیے آپ میرے یوٹیوب چینل سے یہ ویڈیو دیکھیے اور ہاں چینل کو سبسکرائب بھی ضرور کیجیے۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: !!معذرت، کاپی کی اجازت نہیں