آن لائن بہتر مطالعہ ۔ کم وقت میں زیادہ پڑھیں

جب بھی آپ گوگل پر کسی موضوع کو  تلاش کرتے ہیں یا پھر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوتے ہیں تو بے شمار ایسے مضامین ہمارے سامنے آتے ہیں جنہیں ہم  پڑھنا چاہتے ہیں، ہم کلکس پر کلکس کیے چلے جاتے ہیں اور بے شمار مضامین  نئی ٹیبز میں کھلتے چلے جاتے ہیں جنہیں ہمیں آخرِکار تنگی وقت کی بنا پر پڑھے بغیر ہی بند کرنا پڑ جاتا ہے۔ چند سال قبل تک میرے ساتھ بھی یہی معاملہ تھا لیکن پھر مجھے ایک مفت دستیاب سروس Instapaper کا پتا چلا۔  آپ اس ویب سائیٹ پر اپنا مفت اکاؤنٹ بنا لیں اور کروم براؤزر میں اس کی ایکسٹینشن انسٹال کر لیں، اب جب بھی آپ کو کوئی ایسااردو یا انگریزی مضمون دِکھے جسے آپ پڑھنا چاہتے ہیں تو براؤز میں موجود اس کے آئیکون کو کلک کر دیں وہ مضمون آپ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہو جائے گا۔

اب اگر آپ کے پاس آئی فون یا Android موبائل یا پھر ٹیبلٹ ہے تو اس پر instapaper کی ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں اور اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں، آپ کے تمام محفوظ شدہ مضامین آپ کے سامنے آ جائیں گے جنہیں آپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی اپنی ڈیوائس پر  پڑھ سکتے ہیں۔ موبائل یا ٹیبلٹ کے علاوہ آپ انسٹاپیپر کی ویب سائیٹ پر لاگ ان ہو کر بھی ان محفوظ شدہ مضامین کو پڑھ سکتے ہیں، مضون کو پڑھنے کے بعد اسے ڈیلیٹ یا آرکائیو کیا جا سکتا ہے، کسی مضمون کو پسندیدہ مضامین کی فہرست میں شامل کیے جانے کے علاوہ آپ فولڈر بنا کر مختلف مضامین کو مختلف فولڈر میں ترتیب دے کر بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔

انسٹاپیپر پر دورانِ مطالعہ کسی اہم نکتے کو ہائی لائیٹ بھی کیا جا سکتا ہے، تمام ہائی لائیٹس Notes کی ٹیب میں دیکھی جا سکتی ہیں اور ان کو خود بخود Evernote میں بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ آپ Instapaper سے ہائی لائیٹس اور مضامین کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس جیسا کہ فیس بک اور ٹوئیٹر وغیرہ پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کنڈل ای بک ریڈر استعمال کرتے ہیں تو ان مضامین کو کنڈل پر بھی بھیجا جا سکتا ہے تا کہ ای بک ریڈر پر ان کا مطالعہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :   ڈراپ باکس: کیا، کیوں، کیسے؟

انسٹاپیپر کا ایک اور فیچر جو مجھے بہت پسند ہے وہ  ہے پسندیدہ مضامین کو خود بخود ایورنوٹ میں محفوظ کرنا، ہر وہ مضمون جو مجھے بہت پسند آتا ہے اس کو پڑھ چکنے کے بعد میں دل کے نشان (Favorite)کو کلک کر دیتا ہوں اور وہ مضمون خود بخود میرے  Evernote میں محفوظ ہو جاتا ہے (اس کے لیے پہلے آپ کو Setting میں جا کر متعلقہ سیٹنگز کرنی ہوں گی)۔ اگر آپ انسٹاپیپر کے ذریعے زیادہ تر اردو مضامین پڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور Userstyles نامی سروس سے واقف ہیں تو میں آپ کو Instapaper Plus نامی یہ سٹائل تجویز کروں گا جس کے ذریعے آپ اردو مضامین زیادہ بہتر فونٹ میں پڑھ سکتے ہیں۔

instapaper ایک ایسی مفت دستیاب سروس ہے جو ہر اس شخص کو استعمال کرنی چاہیے جو کہ انٹرنیٹ کو چِٹ چیٹ کے علاوہ مفید مقاصد کے لیے بھی استعمال کرنا چاہتا ہے۔

 

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: !!معذرت، کاپی کی اجازت نہیں