10 پلگ انز جو ہر ورڈپریس ویب سائیٹ میں انسٹال ہونے چاہئیں [ویڈیو]

چاہے آپ ورڈپریس کی مدد سے ایک بلاگ بنائیں یا پھر اپنے کاروبار کے لیے ویب سائیٹس آپ کو اس پر کچھ ضروری پلگ انز ضرور انسٹال کرنے چاہئیں۔ آج کی ویڈیو کے اندر میں نے ان 10 پلگ انز کی بات کی ہے جو کہ ہر ویب سائیٹ کا لازمی حصہ ہونے چاہئیں۔ ان پلگ انز میں ویب سائیٹ کی سیکورٹی، اس کو برق رفتار بنانے، ویب سائیٹ کا بیک اپ لینے، سرچ انجن آپٹیمائزیشن کو بہتر بنانے اور ویب سائیٹ کے دیگر بہت سے گوشوں کےمتعلق پلگ انز شامل ہیں۔ ان پلگ انز کی مکمل تفصیل آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں اور پلگ انز کے ڈاؤنلوڈنگ لنکس آپ کو ویڈیو کے نیچے مل جائیں گے۔

1 ۔ W3 Total Cache

ویب سائیٹ کے لوڈ ٹائم کو کم کرنے اور ویب سائیٹ کی سپیڈ کو بہتر بنانے کے لیے یہ پلگ انز آپ کی ہر ویب سائیٹ کا حصہ ہونا چاہیے۔ ویب سائیٹ کی سپیڈ اس کی کامیابی میں بہت کردار ادا کرتی ہے، جن ویب سائیٹس کی سپیڈ Slow ہوتی ہے صارف ان ویب سائیٹ پر زیادہ دیر نہیں ٹِکتا۔ اگرچہ اس مقصد کے لیے مارکیٹ میں کئی پلگ انز دستیاب ہیں لیکن یہ مفت پلگ انز ان تمام پر برتری رکھتا ہے۔

2 ۔ iThemes Security

ویب سائیٹ کی سیکورٹی پر آپ کو بالکل بھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے اور ویب سائیٹ کو ہر طرح سے محفوظ بنانا چاہیے۔ یہ پلگ ان ویب سائیٹ سیکورٹی میں آپ کا مددگار ہے۔ انسٹال کرنے کے بعد اس کو Configure کرنا کچھ زیادہ مشکل نہیں، ایک کلک سے آپ اس کی تمام ضروری سیٹنگز کر سکتے ہیں۔

3 ۔ WP Time Capsule

ویب سائیٹ کے لیے نیا مواد تیار کرنا اور ویب سائیٹ پر شائع کرنا ایک محنت طلب کام ہے اور یہ تمام کام سرور کے ڈاؤن ہونے یا ویب سائیٹ کے ہیک ہونے سے ضائع ہو جائے تو ویب کے مالک  پر قیامت گزر جاتی ہے۔ لیکن اگر آپ اپنی ویب سائیٹ کا بیک اپ رکھتے ہیں تو ایسے کسی بھی مسئلے کی صورت میں ویب سائیٹ کو دوبارہ سے Live لانا بہت زیادہ محنت طلب نہیں ہو گا۔ یہ پلگ ان آپ کی ویب سائیٹ کے بیک اپ کو اس طریقے سے ڈراپ باکس یا دیگر کلاؤڈ سروسز پر اپلوڈ کرے گا کہ آپ کے سرور پر بھی زیادہ لوڈ نہ پڑے اور آپ کا بیک اپ بھی محفوظ رہے۔

4 ۔ Yoast SEO

اس پلگ ان کے ذریعے آپ اپنی ویب سائیٹ کی ایس ای او بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ یہ پلگ ان آپ کو سرچ انجن میں ویب سائیٹ کو بہتر طور پر رینک کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا سے بھی زیادہ ٹریفک لینے میں مدد کرے گا۔

5 ۔ Elementor Page Builder

یہ آسان ڈریگ اینڈ ڈراپ Page Builder پلگ ان آپ کو آپ کی ویب سائیٹ کے مختلف صفحات پروفیشنل اور آسان طریقے سے ڈیزائن کرنے میں مدد دے گا۔ Elementor ایک ایسا پلگ ان ہے جس کے بارے میں بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ وہ آیا اور چھا گیا۔ اس پلگ ان کی مدد سے آپ اپنی ویب سائیٹ کے مکمل صفحات ڈیزائن کر سکتے ہیں اور ان ڈیزائن شدہ صفحات کے مختلف Elements کو علیحدہ سے محفوظ کر کے Short Code کی مدد سے اپنی ویب سائیٹ پر کہیں بھی شامل کر سکتے ہیں۔Elementor Page Builder کا پرو ورژن بھی دستیاب ہے جس کے اندر کئی مفید فیچر شامل ہیں۔ اس ویب سائیٹ پر میں Elementor Page Builder کا پرو ورژن استعمال کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :   آن لائن بہتر مطالعہ ۔ کم وقت میں زیادہ پڑھیں

6 ۔ Akismet

ویب سائیٹ کی مقبولیت کے ساتھ ہی آپ کو سب سے پہلے جس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ہے Spam تبصرہ جات۔ Akismet آپ کو ان سپیم کمنٹس سے نجات دلاتا ہے اور آپ کے بلاگ کو Spam Free رکھنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ یہ پلگ ان ہر ویب سائیٹ کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔

7 ۔ Contact Form 7

ہر ویب سائیٹ پر رابطے کا صفحہ تو ہوتا ہی ہے اور رابطے کے صفحے کے لیے آپ کو رابطہ فارم بھی چاہیے ہو گا تو یہ پلگ ان آپ کو آسانی اور سہولت کے ساتھ Contact Forms بنانے میں مدد دے گا جنہیں آپ اپنے مختلف صفحات پر Short Code کے ذریعے دکھا سکتے ہیں۔

8 ۔ WP Smush

تصاویر ہر بلاگ پوسٹ اور ہر ویب سائیٹ کا لازمی حصہ ہوتی ہیں لیکن یہ آپ کی ویب سائیٹ کو سست رفتار بھی بناتی ہیں۔ لیکن اگر آپ اپنے بلاگ پر WP Smush نامی پلگ انز انسٹال کر لیں گے تو یہ ہر اپلوڈ ہونے والی تصویر کے سائز کو خود بخود کمپریس کرتے ہوئے کم کر دے گی اور آپ کی ویب سائیٹ کو Slow نہیں ہونے دے گی۔

9 ۔ Redirection

بعض دفعہ آپ کسی پوسٹ کا یو آر ایل تبدیل کرتے ہیں اور پھر اس کو Redirect کرنا بھول جاتے ہیں جس کے نتیجے میں آپ کی ویب سائیٹ پر آنے والا فرد 404 والے صفحے پر جا پہنچتا ہے۔ یہ پلگ ان ایسے تمام صفحات پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کو Redirection کی بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔

10 ۔ Convert Plug

اگر آپ اپنی ویب سائیٹ کے ذریعے ای میل لسٹ Build کرنا چاہتے ہیں تو یہ Paid پلگ ان آپ کو خرید کر اپنی ویب سائیٹ پر ضرور شامل کرنا چاہیے۔ اس کی مدد سے آپ اپنی ویب سائیٹ پر مختلف پاپ اپ باکس اور دیگر ای میل لسٹ بلڈنگ Elements شامل کر سکتے ہیں اور ای میل لسٹ آسانی سے Build کر سکتے ہیں۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: !!معذرت، کاپی کی اجازت نہیں