1000 روپے ماہانہ والا انٹرنیشنل آن لائن سکول

SkillShare ایک آن لائن کورسز کی ویب سائیٹ ہے جہاں پر گرافکس ڈیزائن، ویب ڈیویلپمنٹ اور فوٹوگرافی سے لے کر کوکنگ تک تقریباً ہر موضوع پر کلاسز موجود ہیں۔ آپ اس کو ایک انٹرنیشل سکول کہ سکتے ہیں جہاں پر اپنے موضوع کے ماہر اساتذہ آپ کو آپ کی پسند کا سبق پڑھانے کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔ آپ میں سے کچھ لوگوں نے یوڈیمی کا نام سن رکھا ہو گا، یہ بھی آن لائن کورسز کی ویب سائیٹ ہے جہاں پر مختلف موضوعات پر کورسز موجود ہیں۔ یوڈیمی اورSkillShare میں بنیادی فرق فیس کا ہے، یوڈیمی پر آپ ایک کورس کے 15$ سے 100$ ڈالر تک اور بعض دفعہ اس سے بھی زیادہ فیس کی مد میں ادا کرتے ہیں۔ اس کے برعکس SkillShare پر ماہانہ 10$ یعنی قریباً 1100 روپے پاکستانی میں آپ کو Unlimited کلاسز تک رسائی دی جاتی ہے۔

اگر آپ گرافکس ڈیزائننگ، ویب ڈیزائننگ، ایپ ڈیزائننگ، فوٹوگرافی، آن لائن مارکیٹنگ، رائٹنگ، بزنس، ویب یا ایپ ڈیویلپمنٹ جیسے موضوعات ماہر اساتذہ سے سیکھنے کے متمنی ہیں تو آپ کو یہ ویب سائیٹ ضرور جوائن کرنی چاہیے۔ ہمارے پاکستانی بھائی اکثر Paid کورسز بھی مفت ڈھونڈنے کی کوشش میں مگن ہوتے ہیں، میں آپ کو تجربے سے بتا رہا ہوں چوری کے کورسز سے آپ کبھی کچھ نہیں سیکھ پائیں گے۔ میں نے 10$ سے لے کر ہزار ہا ڈالر کے کورسز انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے اپنی ہارڈ ڈسک میں محفوظ رکھے، لیکن وہ بس وہاں پڑے رہے، ان سے کبھی کچھ سیکھنے کا موقع نہ مل سکا۔ اس کے برعکس جب میں نے اپنی جیب سے کورسز خرید کر سیکھنا شروع کیا تو حقیقتاً بہت کچھ سیکھا اور اس سیکھے میں برکت بھی دیکھی، اس کے پیچھے بڑی سادہ سی سائنس ہے، جب تک آپ کسی چیز کی قیمت ادا نہیں کرتے آپ کو اس کی قدر نہیں ہوتی ۔ ویسے بھی ہمارے ہاں ایک کہاوت بڑی مشہور ہے کہ چوری کا مال موری میں جاتا ہے، تو چوری کے کورسز سے سیکھا ہوا علم بھی ۔۔

یہ بھی پڑھیں :   ونڈوز کے 5 مشہور سافٹ ویئر کا مفت لینکس متبادل

اگرچہ 1100 پاکستانی روپے ماہانہ بالکل بھی زیادہ نہیں، ہم اس سے کہیں زیادہ ایک وقت میں پیزا کھانے پر اڑا دیتے ہیں، لیکن پھر بھی آپSkillShare کے لنک پر کلک کر کے صرف 99 روپے میں SkillShare کو 3 مہینے کے لیے جوائن کر سکتے ہیں۔ اس ویب سائیٹ پر ابھی اکاؤنٹ بنائیں اور 2018ء میں نئی مہارتوں پر کام کریں۔ میں نے اس سال اس ویب سائیٹ پر سے ڈیزائننگ سے لے کر ذاتی بہتری تک کے موضوعات پر بہت کچھ سیکھا ہے، آپ کے پاس بھی یہ ایک بہترین موقع ہے، سو اسے یونہی جانے نہ دیں۔

SkillShare کے متعلق ایک آخری بات بتاتا چلوں کہ یہ کمیونٹی بیسڈ سائیٹ ہے، یعنی یہاں پر کوئی بھی شخص ٹیچر کے طور پر پڑھا سکتا ہے، شرط صرف یہ ہے کہ آپ کا مواد میعاری ہونا چاہیے۔ تو اگر آپ کسی مضمون میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ اس ویب سائیٹ پر اپنا کورس لانچ کر کے ماہانہ ایک اچھی رقم کما سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی مضمون میں مہارت تو رکھتے ہیں لیکن آپ کو یہ نہیں پتا کہ اس موضوع پر کورس کیسے بنانا ہے تو یہ چیز بھی آپ SkillShare سے ہی سیکھ سکتے ہیں۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: !!معذرت، کاپی کی اجازت نہیں