ویب سائیٹ اپڈیٹ

آپ بھی کہیں گے “یہ کیا؟”، ابھی ویب سائیٹ چلنا تو دور صحیح سے بنی بھی نہیں اور اپڈیٹ بھی آگئی، واہ بھائی واہ۔ اصل میں اس ویب سائیٹ یا بلاگ جو بھی آپ کہیں کو شروع کرنے کے چند دنوں کے بعد میں نے ایک تحریر بنام کچھ باتیں اس ویب سائیٹ اور یوٹیوب چینل سے متعلق تحریر کی تھی، جس پر اس بلاگ اور میرے یوٹیوب چینل کے متعلق بتایا تھا کہ ان پر کیا کیا ہو گا۔ میں نے اس تحریر میں عرض کیا تھا کہ میں اس بلاگ پر ہفتے میں تین تحاریر شائع کیا کروں گا جن میں سے ایک کامیاب زندگی کے موضوع پر ہوگی ، دوسری اور تیسری تحریر کا موضوع باالترتیب کمپیوٹنگ اور فلم/کتاب ہو گا، علاوہ ازیں یہ بھی کہ روزانہ بلاگ اور چینل پر ایک انگلش کتاب کی سمری ویڈیو اور پی ڈی ایف کی شکل میں مہیا کی جائے گی۔

میں نے اس منصوبے کو جب عملی جامہ پہنایا تو مجھے احساس ہوا کہ یہ بہت زیادہ کام ہے، میری زندگی میں اس ویب سائیٹ کے علاوہ بھی کچھ پراجیکٹ اور ذمہ داریاں ہیں، ان پراجیکٹ اور ذمہ داریوں سے پوری طرح انصاف اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب میں اپنے منصوبے میں کچھ تبدیلی کروں، یہ اپڈیٹ اسی تبدیلی کے سلسلے میں ہے۔ اس ویب سائیٹ کو شروع کرنے کا ایک مقصد اپنی زندگی میں جو تبدیلیاں میں لا رہا ہوں یا لانا چاہتا ہوں ان پر اپنا محاسبہ کرنا بھی ہے۔ میں اپنی زندگی کو سادہ اور ہر قسم کی جھاڑ جھنکار اور کاٹ کباڑ سے صاف رکھنا چاہتا ہوں اور یہ اصول اپنی ویب سائیٹ پر بھی لاگو کر رہا ہوں۔

سو میں اس ویب سائیٹ سے تمام غیر ضروری کیٹیگریز اور ٹیگ ہٹا رہا ہوں، میں ویب سائیٹ کے نئے ڈیزائن پر کام کر رہا ہوں اور امید ہے کہ بہت جلد ویب سائیٹ نئے اور مزید سادہ ڈیزائن میں آپ کے سامنے ہو گی۔ علاوہ ازیں اب اس سائیٹ پر زیادہ تر مضامین سادہ طرزِ زندگی کے متعلق ہوں گے، کمپیوٹنگ کے متعلق بھی مضامین شائع کیے جائیں گے کیوں کہ اب آئی ٹی ہماری زندگیوں کا اہم حصہ ہے لیکن کمپیوٹنگ کے متعلق جو مضامین شائع کیے جائیں گے ان کا مقصد ٹیکنالوجی کو آسان بنانا ہو گا اور ساتھ ہی ساتھ میں اوپن سورس اور خرید کر سافٹ ویئر استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کروں گا۔ پہلے میرا ارادہ تھا کہ کمپیوٹنگ کے زمرے میں ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ پر بھی مضامین شائع کیے جائیں (انہی دو صلاحیتوں پر میری روزی روٹی چل رہی ہے) لیکن اب میں نے اس کے لیے علیحدہ ویب سائیٹ DeTuts کے نام سے بنا دی ہے، ڈیزائن / ڈیویلپمنٹ پر تمام ٹیوٹوریل اور دیگر مواد اس ویب سائیٹ پر شائع ہو گا۔ اگر آپ ڈیزائن اور ڈیولیپمنٹ سیکھنے کے خواہاں ہیں تو DeTuts ویب سائیٹ کو ضرور وزٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں :   کچھ باتیں اس ویب سائیٹ اور یوٹیوب چینل سے متعلق

ویب سائیٹ کے متعلق پچھلی تحریر میں، میں نے روزانہ ایک نئی سمری اس ویب سائیٹ پر ویڈیو اور پی ڈی ایف کی شکل میں شائع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، اس منصوبے میں بھی میں تبدیلی لا رہا ہوں اور اب ہفتے میں ایک آدھ سمری ہی شائع کی جائے گی، ویڈیوز کو منصوبے سے باہر کر رہا ہوں اور ساتھ ہی سمریز کے لیے جو علیحدہ سے کسٹم پوسٹ (مخصوص زمرہ)  استعمال کر رہا تھا اسے بھی ختم کر رہا ہوں، اب سمریز عام تحاریر کے ساتھ ہی شائع کی جائیں گی۔

مختصراً یہ کہ اب اس بلاگ پر ہفتے میں قریب 3 تحاریر شائع کی جائیں گی۔ تحاریر کے موضوعات سادہ اور کامیاب زندگی (خوشی، خوشگوار تعلقات، کامیابی، مؤثر کام کاج وغیرہ)، آسان کمپیوٹنگ (لینکس، ویب، اینڈرائڈ وغیرہ) اور فلم کتاب  (اردو/انگلش فلموں، ڈراموں، دستاویزی فلموں اور کتابوں پر تبصرہ اور انگلش کتب کا مختصر خلاصہ) ہوں گے۔ مستقبل قریب میں سیروسیاحت پر مشتمل تحاریر بھی اس بلاگ کا حصہ بنیں گی۔

ان تمام اپڈیٹس کا باقاعدہ اطلاق اپریل 2018ء سے ہو گا۔

کیا آپ سادہ، آسان اور پُرسکوں زندگی کے خواہاں ہیں؟
اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے اور میرا ہفتہ وار ای میل نیوز لیٹر جوائن کیجیے

احباب کے ساتھ شیئر کیجیے

فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل
فیس بک
ٹوئٹر
گوگل پلس
ای میل

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: !!معذرت، کاپی کی اجازت نہیں